افغان سیکورٹی فورسز نے 100 سے زائد عسکریت پسندہلاک کردیے

August 24, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 26

اسلحہ و گولہ بارود برآمد،ضلع کوہستان پر قبضے کا دعویٰ، 15افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
کابل( نیوز ڈیسک) افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں فوجی کارروائیوں کے دوران100 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ کارروائیوں کے دوران15 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے‘ افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران ننگر ہار ‘لغمان‘ پکتیاں‘ تخار‘ فاریاب‘ بغلان‘ پکتیکا‘ اورزگان‘ قندھار‘ بادغیس‘ سرائے پل‘ دائی کنڈی‘ ہلمنداور کابل کے صوبوں میں کارروائیاں کی گئیں‘ ان کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا‘ ادھر افغان فورسز نے سرائے پل کے ضلع کوہستان کے دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے‘ طالبان نے رواں سال28جولائی کو اس ضلع پر قبضہ کیا تھا‘ دریں اثناء افغان طالبان نے ایک روز قبل کابل میں خودکش حملے سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

Tags: