کترینہ ہر کردار میں فٹ رہنے والی اداکارہ ہے‘ عالیہ بھٹ

August 24, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 21

انڈسٹری میں کترینہ جیسی اداکارہ بننے کی خواہش ہے
کترینہ نے خود کو جسمانی طور پر بھی فٹ رکھا ہوا ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ہر کردار میں فٹ ہونیو الی اداکارہ ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ’’ شاندار‘‘ کی تشہیری مہم کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کہا کہ کترینہ کیف ایک ایسی اداکارہ ہیں جو ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جسمانی طور پر بھی خود کو فٹ رکھا ہوا ہے‘ فلم ’’ شاندار‘‘ کیلئے انہیں اپنے وزن میں کافی کمی کرنی پڑی اور شخصیت بھی بدلنی پڑی‘ یہ ان کیلئے چیلنجنگ تھا‘ کترینہ کیف کو ہر فلم میں منفرد دیکھنے کیلئے یہ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ انکی آئیڈیل ہیں اور وہ ان جیسی اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ وہ خود کو ان جیسی بہتر اداکارہ ثابت کرسکیں‘ فلم ’’ شاندار‘‘ میں ان کے ہیرو شاہد کپور ہیں۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائیگی۔

Tags: