ووٹرز کی تعداد9کروڑ28 لاکھ تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن

August 24, 2015 5:44 pm0 commentsViews: 19

2018ء کے عام انتخابات تک کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے10کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے
ووٹرلسٹوں میں پنجاب40،سندھ13، کے پی کے 12لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے
پشاور( نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا ‘فاٹا سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں میں ووٹر لسٹوں میں کل ووٹرز کی تعداد نو کروڑ28 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 2018 ء کے عام انتخابات تک کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے دس کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے‘ نادرا کے پاس شناختی کارڈ ہولڈرز کی شرح میں جس قدر اضافہ سامنے آیا ہے اور عام انتخابات کے بعد ووٹر لسٹوں میں جس طرح درج کرانے کا رجحان سامنے آیا ہے اس کے مطابق ائندہ عام انتخابات تک ووٹرز کی تعداد ساڑھے دس کروڑ سے تجاوز کرجائیگی‘ 2013 ء کے عام انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد آٹھ کروڑ 61لاکھ تھی ذرائع کے مطابق ووٹر لسٹوں میں اضافہ کے رجحان کے مطابق ملکی تاریخ میں ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن تک ووٹروں میں سے سب سے زیادہ اضافہ ہوگا ۔ اب تک گزشتہ عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا کی ووٹر لسٹوں میں بارہ‘ پنجاب میں چالیس اور سندھ میں13 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

Tags: