قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب حکومت کیلئے کڑا امتحان

August 24, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 22

اسپیکر کے لیے زاہد حامد، طارق فضل،روحیل اصغر اور پرویز ملک کے نام زیر غورہیں
ایم کیو ایم ناراض، تحریک انصاف کی اکڑ، نیا اسپیکر کون بنے گا، سوالیہ نشان
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ممبر شپ اور اسپیکر شپ ختم ہونے کے بعد اب حکومت کیلئے بڑا امتحان سامنے آگیا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کون ہوگا؟ این اے 122 کا فیصلہ اس نشست پر جیتنے والے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے اہم ترین عہدے پر فائز تھے‘ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کہتے ہیں کہ اسپیکر کی نشست خالی ہوجائے تو پارلیمان کے اس اہم ایوان کو فوری طور پر نیا اسپیکر منتخب کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تو اسی اجلاس میں اور اگر اجلاس نہیں ہے تو نیا اجلاس بلا کر اسپیکر منتخب کیا جائیگا‘ حکومت کا امتحان کڑا ہے‘ ایم کیو ایم ناراض ہو کر استعفیٰ دے چکی ہے‘ تحریک انصاف اب اسمبلی میں تھوڑا اکڑکر آئیگی‘ نئے اسپیکر کی دوڑ میں جو نام سامنے آرہے ہیں ان میں زاہد حامد‘ طارق چوہدری ‘ شیخ روحیل اصغر اور پرویز ملک ہیں‘ دیکھیں قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

Tags: