ناظم آباد میں کار سے گولیاں ملنے کا معمہ حل نہ ہو سکا

August 24, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 21

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد چائولہ مارکیٹ سے کار سے ملنے والی گولیوں کے کیس میں3 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا‘تاہم مرکزی ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوسکا‘ تفصیلات کے مطابق 21 اگست کو رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک چائولہ مارکیٹ کے قریب گلی میں کھڑی لاوارث کار نمبر AHD-294 سے ملنے والی 8 ایم ایم رائفل کی ساڑھے10ہزار سے زائد گولیوں کے حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس نے عامر رحمن کو حراست میں لیا جس نے بیان دیا کہ اس نے2008 میں رینٹ اے ے کار کے مالک فیصل نامی شخص کو کار فروخت کردی تھی جس پر پولیس نے فیصل کو حراست میں لیا جس نے بیان دیا کہ اس نے رضویہ کے رہائشی نور کو 3ماہ قبل رینٹ پر دی تھی جو ہمیں 30 ہزار روپے دے کر گیا تھا تاہم وہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا اور اس کا بتایا ہوا پتہ درست نہیںتھا جبکہ موبائل نمبر بھی بند ہے‘ پولیس مرکزی ملزم کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے‘ تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

Tags: