کراچی میں موسم خوشگوار، شہریوں کا ساحل پر رش

August 24, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 99

ہلکی بارش کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد چھٹی کے دن پکنک منانے سی ویو کے ساحل پر پہنچ گئی
شہر میںمزید ایک دو روز تک ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری رہے گی، محکمہ موسمیات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں2 روز سے جاری بادلوں کی آنکھ مچولی اور ہلکی رم جھم سے موسم مزید خوشگوار ہوا تو شہری ساحل پر پکنک منانے پہنچ گئے‘ ہفتہ وار تعطیل کو سی ویو پر عوام کا ہجوم امڈ آیا‘ بچوں اور منچھلے نوجوان کے ساتھ بڑوں نے بھی موسم کا لطف اٹھایا‘ چٹورے گول گپوں اور چٹ پٹی چارٹ پر ٹوٹ پڑے‘ ادھر اتوار کی سہ پہر بھی کراچی میں گلشن اقبال‘ گلستان جوہر ‘شاہ فیصل‘ ڈرگ روڈ‘ سہراب گوٹھ و دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

Tags: