سعودی خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا تنہا پاسپورٹ اور بینک اکائونٹ نہیں بنا سکتیں

August 24, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 19

ریاض ( فارن ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے اپنی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا ہے۔ جس کے بعد ان کی ووٹر کی حیثیت سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم وہ ابھی بھی تنہا پاسپورٹ یا بینک اکائونٹ نہیں بنا سکتیں۔ سعودی حکومت کے خواتین کو ووٹ کے حق دئیے جانے کے بعد خواتین بڑی تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹر کرا رہی ہیں تا کہ وہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملک کے فیصلوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد خواتین نہ صرف خود کو ووٹر کی حیثیت سے بلکہ امیدوار کی حیثیت سے بھی30 اگست تک رجسٹر کرا سکیں گی۔

Tags: