گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

August 24, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 29

نوابشاہ ( یو پی پی ) نوابشاہ میں گدھے کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ ایئر پورٹ کی حد میں واقع مقامی قبرستان کے قریب پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان کو گدھے کے گوشت سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد بھٹی اور مشقی شیخ شامل ہیں ان کے قبضے سے گدھے کا گوشت بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ ملزمان ایک سال سے گدھے کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔

Tags: