ٹھٹھہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ایک شخص ہلاک، 3 شدید زخمی

August 24, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 41

ٹھٹھہ( نامہ نگار) ٹھٹھہ کے نزدیک 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق 3 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں2 کو نازک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے10 کلو میٹر دور چھتو چند کے مقام پر 2 تیز رفتار پک اپ گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں علی اکبر گندرو، روشن سومرو، عرس گندرو اور شاہ نواز عرف پوڑہ گندرو شدید زخمی ہوگئے۔ شاہ نواز عرف پوڑہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگیا۔ دیگر زخمیوں میں سے روشن شو رو اور عرس گندرو کو نہایت تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

Tags: