سرحد پار افغان دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ،4 پاکستانی فوجی شہید

August 24, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 30

شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، فوجی افسران اور دیگر کی شرکت
اسلام آباد( نیوز ایجنسیز) پاک افغان سرحد پر خیبر ایجنسی کے علاقے میں افغانستان کی سرحد سے داغے گئے راکٹ حملے میں4 پاکستانی فوجی جوان شہید اور4 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ اخندوالا میں8 ہزار فٹ بلندی پر قائم چوکی کو نشانہ بنایا پاکستانی فوجیوں نے بھر پور جوابی کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جس پر دہشت گردوں کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ جبکہ افغان جنگجوئوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ پاکستان نے واقعہ پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا اور افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے حملے نا قابل قبول ہیں۔ دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پیدل گشت کرنے والے فوجی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں4 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک کی حالت تشویشنات ہے۔ دریں اثناء پاکستانی فوجی شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، فوجی افسران اور دیگر نے شرکت کی۔

Tags: