اٹلی میں4100 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

August 24, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 21

روم( آن لائن) یورپی ملک اٹلی کے سمندر میں نگرانی کے محکمے کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوسٹ گارڈ نے تقریباً 4100 غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا یا ہے۔ کوسٹ گارڈز نے22 کشتیوں کو اپنے قبضے میں بھی لیا ہے۔ بچائے گئے افراد اٹلی پہنچا دئے گئے ہیں۔ رواں برس کے دوران20 اگست تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن یونان پہنچے ہیں۔ جبکہ اٹلی پہنچنے والے ایسے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

Tags: