ملک سے بھاگی نہیں ہوں، جلد واپس آئوں گی، میرا

August 24, 2015 5:53 pm0 commentsViews: 24

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فی الحال بیرون ملک میں ہوں
مخالفین کو سمجھ لینا چاہیے میدان چھوڑ کر نہیں بھاگوں گی
لاہور( آئی این پی) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ ملک سے بھاگی نہیں ہوں، بہت جلد پاکستان واپس آرہی ہوں۔ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بیرون ملک ہوں، آنیوالے دنوں میں دو فلموں میں بطور ہیروئن کام کروں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں فلم اسٹار میرا نے کہا کہ پاکستان میرا دل و جان ہے اور اسکے بغیر کسی بھی صورت خود کو مکمل نہیں سمجھتی اور میں اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک ہوں، بہت جلد پاکستان آئوں گی۔ میرے مخالفین کو سمجھ لینا چاہئے کہ میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی اور آنیوالے دنوں میں ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نظر آئوں گی۔

Tags: