نیشنل بینک سمیت 25 ادارے30 جون تک فروخت کرنے کا اعلان

August 24, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 14

پی آئی اے اور کوٹ ادو پاور کمپنی کی نجکاری دسمبر تک ہوگی‘ نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو منصوبہ پیش کردیا
وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں 30 جون تک اداروں کی نجکاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف کو کرائی گئی یقین دہانی پر عملدر آمد کیلئے نجکاری کمیشن نے پی آئی اے اور کوٹ ادو پاور جنریشن کمپنی کی دسمبر تک جبکہ نیشنل بینک سمیت25 اداروں کی30 جون تک نجکاری کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے حالیہ مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ نے 30 جون تک25 اداروں کی نجکاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحات پروگرام کے تحت بجٹ خسارہ پر قابو پانے کیلئے اداروں کی نجکاری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ جس پر وفاقی وزارت خزانہ نے نجکاری کمیشن کو فوری طور پر تمام اداروں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے وفاقی سیکریٹری نجکاری کمیشن سردار احمد نواز سکھیرا نے ملاقات میں نجکاری کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ وفاقی رہنمائوں سے صلاح مشورے شروع کر دئے گئے ہیں۔

Tags: