بلاول پیپلزپارٹی پنجاب کی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے سرگرم

August 24, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 20

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بطور بڑی جماعت خاتمے کے تاثر کو مٹانے کیلئے پنجاب پر توجہ مرکوز کر لی
آج بلاول زرداری اسلام آباد میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرینگے، فرحت اللہ بابر
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بطور بڑی جماعت خاتمے کے تاثر کو مٹانے کیلئے پنجاب پر توجہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے سر گرم ہوگئے ہیں۔ وہ آج ( پیر کو) اسلام آباد پہنچیں گے اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے ان کی رائے لیں گے۔ پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے جانیکا امکان ہے۔ سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلاول کی اسلام آباد آمد کی تصدیق کر دی۔ بلاول اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد وہ منگل سے مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ جس میں پارٹی کی تنظیم نو کا ایجنڈا شامل ہے۔ سینئر رہنمائوں سے ملاقاتوں کے بعد بلاول ضلعی پارٹی قیادت سے بھی باری باری ملاقاتیں کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

Tags: