پیپلزپارٹی کی قیادت کو سیکورٹی مسائل کا سامنا، سعید غنی

August 24, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 19

رہنمائوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، زرداری انتخابی مہم کے دوران عوام سے رابطہ کرینگے
سندھ کے عوام نے ہمیشہ قوم پرستوں کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا ہے، میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو سیکورٹی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری انتخابی مہم کے دوران چند شہروں کے دورے کر سکتے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ہمیشہ قوم پرستوں کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا ہے۔ سندھ حکومت میں بد عنوانی کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاج کرنا ان کا آئینی حق ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس حکومت سندھ کے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کرے۔ پیپلزپارٹی اس عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔