سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، شبیر شفقت

August 24, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 18

کراچی( پ ر) نیشنل کرسچن پارٹی کے سربراہ شبیر شفقت نے اپنے پنجاب کے دورے کے موقع پر یوحنا آباد کا بھی دورہ کیا انہیں یہ جان کر گہرا دکھ ہوا کہ مسیحی افراد جو سانحہ یوحنا آباد کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے وہ ابھی تک جیلوں میں قید ہے جو کہ اصل ملزمان وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان بے گناہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور اصل مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔ جنہوں نے ان افراد کو مظاہرین کے حوالے کیا جن کو مشتعل افراد نے جلا دیا تھا۔ پارٹی رہنما نے کہا کہ سانحہ گوجرہ جوزف کالونی شانتی نگر اور سانحہ قصور کی مسیحی بستیوں کو جلانے والے ملزمان آزاد ہیں لیکن مقامی انتظامیہ احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے قید کر رہی ہے کیا شریف حکومت کا یہی کردار ہے۔