کراچی میں دفعہ 144 اسلحہ کی نمائش پر پابندی

August 25, 2015 12:16 pm0 commentsViews: 23

پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ پر پولیس سے ملتی جلتی یونیفارم پہننے پر بھی پابندی ہوگی
کراچی میں دفعہ144، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ،سیکورٹی گارڈ ، پولیس اہلکاروں ،سے ملتی جلتی یونیفارم نہیں پہن سکیں گے
گاڑیوں میں سیاہ شیشوں، بلیو لائٹس اور سائرن و ہوٹرز کا استعمال بھی غیر قانونی قرار
عام لوگوں کے ایسی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی ہے جو قانون نافذ کرنے والوں کے زیر استعمال ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کراچی میں 90 روز کیلئے دفعہ144 نافذ کردی‘ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو پولیس اہلکاروں سے ملتی جلتی یونیفارم پہننے کی اجازت نہیںہوگی‘ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کو ایسی گاڑیاں استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی جو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے زیر استعمال ہیں‘ گاڑیوں میں سیاہ شیشے کا استعمال غیر قانونی طور پر بلیو لائٹس ‘سائرن ‘ہوٹر اور پولیس لائٹس کا عام گاڑیوں میں استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ‘دہشت گردی کے خطرات کے باعث 144 نافذ کیا گیا ہے جو فوری نافذ العمل ہوگا‘ اس پر سختی سے عمل کرایا جائے‘ محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی گارڈز فراہم کرنیوالی تمام ایجنسیز کو تحریری طور پرہدایت کی گئی ہے ان کے گارڈز اپنی یونیفارم پابندی سے استعمال کریں اور یونیفارم کا رنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مختلف ہو‘ عمل نہ کرنے والی ایجنسیز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Tags: