لانڈھی بابر مارکیٹ سے ملزم گرفتار، بھارتی اسلحہ برآمد

August 25, 2015 12:20 pm0 commentsViews: 17

ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، محمود آباد سے پولیس نے لینڈ مافیا کے کارندے کو گرفتار کر لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلے کے دوران لینڈ مافیا کے کارندے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ محمود آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم سبزل خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی‘ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لینڈ مافیا کا کارندہ ہے اور کچھ عرصہ قبل گلستان جوہر میں لینڈ مافیا کیخلاف ہونیوالے پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے‘ رینجرز انٹیلی جنس نے لانڈھی بابر مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف کو حراست میں لے کر دو دستی بم‘ دوراکٹ لانچر‘ چار کلاشنکوف اور بھارتی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

Tags: