سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے
کراچی( این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔