جعلی ای فارم کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ سامنے آنے پر کسٹم حکام حرکت میں آگئے

August 25, 2015 12:21 pm0 commentsViews: 19

کراچی( آئی این پی) جعلی ای فارم پر اربوں کی بر آمدات پر کسٹم حکام کو دو سال بعد ہوش آگیا۔ 17بینکوں سے ای فارمز کی تصدیق کیلئے کسٹم انٹر نل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیقات کا فیصلہ سونا اسمگلنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے45 ارب روپے کا سونا اسمگلنگ اسکینڈل بے نقاب کیا تو اسمگلنگ کے انکشاف کے بعد بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ ای فارم ایک بینک گارنٹی ہوتی ہے جو بر آمد کنندگان کو جاری کیا جاتا ہے۔

Tags: