شبیر ابو طالب کی گرفتاری آپریشن کو متنازع بنانے کی سازش ہے، جے یو پی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کی مجالس شوریٰ و عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل سندھ کے مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے کہا کہ شبیر ابو طالب جے یو پی کے اہم ذمہ دار ہیں ان جیسے سیاسی قائدین کی گرفتاری کراچی آپریشن کو متنازع بنانے کی سازش ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دینی شخصیات اور اداروں کے تقدس کو پامال نہ کریں۔