سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر سے5 کلو سونا بر آمد

August 25, 2015 12:26 pm0 commentsViews: 20

پشاور( نیوز ایجنسیز ) نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے مشیر کے خفیہ بینک لاکرز سے5 کلو سونا بر آمد کر لیا جبکہ احتساب عدالت نے معصوم شاہ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ کرپشن اور غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار اے این پی کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے مشیر خاص معصوم شاہ کو سخت سیکورٹی میں پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

Tags: