منشیات کے اڈے کی سرپرستی کرنے والا پولیس افسر گرفتار، ملازمت سے برطرف

August 25, 2015 12:39 pm0 commentsViews: 22

عوامی شکایت پر پہلوان گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا تھا
ملزم اے ایس آئی غلام عباس مری نے چھاپے سے قبل ہی ملزمان کو اطلاع دیکر فرار کرایا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل پولیس نے منشیات کے اڈے کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسر کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرکے چرس بر آمد کر لی۔ پیر کو ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی عوامی شکایت پر پہلوان گوٹھ میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کے اڈہ کھولے جانے پر شاہراہ فیصل پولیس پر برہم ہوگئے۔ جس پر پولیس نے فوری طو ر پر کارروائی کرتے ہوئے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزم عبداللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کر لی۔ جبکہ موقع سے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ چھاپے کی اطلاع اے ایس آئی غلام عباس مری نے دی تھی اس لئے ہم اسے ہفتہ وار مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ دے رہے تھے جس پر ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے اے ایس آئی غلام عباس مری کو ملزمان کو اطلاع دینے پر محکمہ پولیس کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔

Tags: