جمشید انصاری کی 10 ویں برسی آج منائی جائیگی

August 25, 2015 1:06 pm0 commentsViews: 35

کراچی( کلچرل رپورٹر) ٹیلی ویژن کے مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کی آج10 ویں برسی منائی جائے گی۔ 31 دسمبر 1945 کو اتر پردیس کے شہر سہارن پور میں پیدا ہونیوالے جمشید انصاری چھ برس کی عمر میں والدین کے ساتھ کراچی آئے۔ کیریئر کا آغاز ڈرامہ جھروکے سے کیا۔ انہوں نے تقریباً 200 ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کا فنی کیریئر 40 برسوں پر محیط ہے۔ مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، گھوڑا گھاس کھاتا ہے، تنہائیاں، ان کہی، جھروکے، دوسری عورت، زیر زبر پیش، منزلیں، بے وفائی اور ہمارے گھر میں اور اس کے گھر کے اندر شامل ہیں۔ جمشید انصاری 24 اگست2005 ء کو ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلے گئے۔

Tags: