اقلیتی برادری کیلئے اسکیمیں تیار کی جائیں گی، گیان چند اسرانی

August 25, 2015 12:55 pm0 commentsViews: 18

مستحقین کی فہرست طلب، ہفتے میں ایک دن اقلیتی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی جائیگی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے صوبائی حکومت جامع اقدامات کر رہی ہے، ترجیحی بنیادوں پر کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع سے مستحقین کے ناموں کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں اس کے علاوہ پندرہ دنوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کے لوگوں کے لئے اسکیمیں تیاری کی جائیں گی۔ ہفتہ میں ایک دن اقلیتی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی جائے گی۔

Tags: