گھوسٹ پنشنر اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

August 25, 2015 1:07 pm0 commentsViews: 23

کراچی( نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے گھوسٹ پنشنرز اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی نے پنشنرز کی مکمل تحقیقات کرنے کااعلان کیا ہے‘ پنشن نظام کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا اہم اجلاس تین ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں وفاقی‘ صوبائی اور پنشن کی تقسیم کار سے بلواسطہ یا براہ راست وابستہ تمام متعلقہ اداروںکو بلالیا ہے۔

Tags: