کلفٹن میں زائد پارکنگ فیس وصولی پر کنٹریکٹ منسوخ

August 25, 2015 1:17 pm0 commentsViews: 21

تمام چار جڈ پارکنگ سائٹس کی نگرانی اور زائد پارکنگ فیس لینے پر سخت کارروائی کی جائے، کمشنر کراچی
کراچی (سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کلفٹن میں ڈولمین مال سے ملحق بیچ پارک پارکنگ ایریا میں مقررہ نرخ سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ فیس وصول کرنے پر ملک انٹرپرائز کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے پارکنگ ایریا کو بحق کے ایم سی ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ملک انٹرپرائز کی بینک گارنٹی اور سیکورٹی کی مجموعی رقم 24لاکھ 40 ہزار روپے بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں کے ایم سی کی تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس کا دورہ کریں اور اچانک معائنہ کے دوران اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ کنٹریکٹر معاہدے کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا ، شہریوں سے زیادہ پارکنگ فیس وصول کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے علاوہ جرمانے کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ہر چارجڈ پارکنگ سائٹ پر کام کرنے والے عملے کے لئے وردی پہننا لازمی قرار دیا جائے۔

Tags: