واٹر بورڈ کے نادہندگان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت

August 25, 2015 1:18 pm0 commentsViews: 25

واجبات کی وصولی مہم مزید موثر بنائی جائے، ہاشم زیدی کا جائزہ اجلاس سے خطاب
کراچی (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیّد ہاشم رضا زیدی نے واٹر بورڈ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران کو واجبات کی وصولی کی جاری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ واجبات وصولی کی مہم کو مزید فعال اور مؤثر کیا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور اہداف کو حاصل کیا جائے اجلاس میں ڈی ایم ڈی فنانس خالد شیخ ، سینئر ڈائریکٹر ریونیوجاوید شمیم ، تمام ڈائریکٹرز ، اسٹاف آفیسرز ٹو ایم ڈی الٰہیبخش بھٹو نے شرکت کی، سیّد ہاشم رضا زیدی نے ہائیڈرنٹس پر میٹرز کی تنصیب میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ اگر کوئی ہائیڈرنٹ کا مالک میٹر میں گڑ بڑ کرے تو اس کے خلاف سخت ترین قدم اٹھایا جائے اور اس کی فوری رپورٹ دی جائے، معزز سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہائیڈرنٹ پالیسی بلا تا خیر مکمل کی جائے جس کے لئے ڈی ایم ڈی پلاننگ سیّد مشکور الحسنین کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جا چکی ہے۔

Tags: