شہر کو97 ملین گیلن پانی فراہم نہیں ہو سکا، عوام کو مشکلات

August 25, 2015 1:18 pm0 commentsViews: 25

ڈیفنس، کارساز، قیوم آباد، اختر کالونی، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے پانی سے محروم ر ہے
کراچی (سٹی رپورٹر)دھابیجی اور پپری پر بجلی کی بندش سے 97ملین گیلن پانی فراہم نہ کیا جاسکا ، تفصیلات کے مطا بق کے ۔ الیکٹرک کے دھابیجی گرڈ اسٹیشن میں فنّی خرابی کے باعث کے۔ الیکٹرک انتظامیہ کی درخواست پر دھابیجی پمپنگ ہاؤس کی بجلی ہفتہ کو دوپہر 12:15 پر بند کی گئی جس کی وجہ سے سیکنڈ، تھرڈاور فورتھ فیز پر 22 پمپس میں سے 12 پمپس سے پانی کی فراہمی بند رہی اس دوران شہر میں 27 ملین گیلن پانی فراہم نہ کیا جا سکا، دریں اثناء کے۔ الیکٹرک کا مین کیبل فالٹ کے باعث واٹر بورڈ کے پیپری پمپنگ ہاؤس کی بجلی اتوار سے بندرہنے سے70 ملین گیلن پانی شہر کے اہم علاقوں کو فراہم نہ کیا جا سکا اور ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی، ڈیفنس، فیصل بیس، نیوی، کارساز، ہاؤسنگ سوسائٹیز، قیوم آباد ، اختر کالونی، ملیر، لانڈھی، کورنگی (بشمول صنعتی علاقے) اور ملحقہ علاقوں میں شہری پانی سے محروم رہے۔

Tags: