پیر آباد، گھر کے باہر مشکوک ڈبے سے خوف و ہراس پھیل گیا
بم ڈسپوزل طلب، چیکنگ کے بعد ڈبے کو کلیئر قرار دیا گیا، کسی نے شرارت کی تھی، پولیس
کراچی (کرائم رپورٹر) پیر آباد ہزارہ کالونی میں گھر کے باہر مشکوک ڈبے کی موجودگی پر علاقے مینںخوف و ہراس پھیل گیا ، تفصیلات کے مطابق پیر آبادکے علاقے ہزاراہ کالونی فرنٹئیر موڑ کے قریب واقع مکان کے باہر موجود مشکوک کنستر کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا اور ڈبے کے قریب سے لوگوں کو دور کردیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ ک بعد ڈبے کو کلیئر قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ڈبہ کوئی نامعلوم شخص گھر کی بیل بجانے کے بعد گھر کے دروازے پر رکھ کر چلا گیا تھا ، تاہم پولیس کا کہناہے کہ یہ کسی کی شرارت معلوم ہوتی ہے جس کی جانچ جاری ہے۔