سندھ نیشنل پارٹی آج برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیگی

August 25, 2015 1:20 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل پارٹی آج 25 اگست کو برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے گی‘ ریلی کا آغاز دو تلوار کلفٹن سے ریلی کی شکل میں کیا جائیگا‘ ریلی میں اندرون سندھ سے آنیوالے قافلے بھی شرکت کریں گے‘ دھرنے کی قیادت سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو‘ مرکزی رہنما اشرف نوناری‘ دلشاد بھٹو اور خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر عظمیٰ جوکھیو و دیگر کریں گے‘ دھرنے کے شرکاء ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے یادداشت پیش کریں گے۔