سکھر اور حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کی سفارش

August 25, 2015 1:23 pm0 commentsViews: 26

پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ اسمبلی نے دونوں افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سکھر اور حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کو کارروائی کیلئے خط لکھنے کی سفارش کی ہے‘ کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا جلبانی نے کہا کہ دونوں افسران نے مکمل ریکارڈ پیش نہ کیا تو ان کیخلاف اینٹی کرپشن اور نیب کو ریفرنس بھیجے جائیں گے‘ پی اے سی کا اجلاس پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم میں زیر صدارت چیئرمین سلیم رضا جلبانی منعقد ہوا ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدر آباد عطا اللہ کوہانی نے اجلاس کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد‘ صوبائی وزیر بلدیات کی حیدر آباد میں موجودگی کے باعث نہیں آسکے جس پر کمیٹی نے برہمی کااظہار کیا‘ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سلیم رضا جلبانی نے کہا کہ سکھر اور حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنرز کے رویہ کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تحریری طور پر ان افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کرنے کی ہدایت کی‘انہوں نے کہا کہ اگر ان افسران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور حسابات کا مکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا تو سندھ اسمبلی‘ اینٹی کرپشن اور نیب ان کیخلاف ریفرنس بھیجے گی۔

Tags: