شوال میں ، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں6 دہشت گرد ہلاک، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان شہید

August 25, 2015 1:25 pm0 commentsViews: 26

سوال( نیوز ڈیسک) وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو شوال میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی سیکورٹی فورسز نے بھر پور کارروائی کرکے6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک فوجی شہید ہوگئے‘ واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Tags: