جند اللہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

August 25, 2015 1:29 pm0 commentsViews: 25

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سیکورٹی فورسز نے پیر کو جند اللہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ افغانستان کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی( این ڈی ایس) نے کہا ہے کہ ابو حذیفہ صوبہ قندوز میں فضائی حملوں کے دوران مارا گیا ‘این ڈی ایس کے اعلامیہ کے مطابق حملوں میں ابو حذیفہ کا نائب اور تین کمانڈر بھی مارے گئے۔

Tags: