شہر میں ریتی بجری کی چوری روکنے کیلئے رینجرز سے مدد طلب

August 26, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 73

بااثر افرد تمام ٹھیکے منسوخ ہوجانے کے باوجود ریتی بجری لے جارہے ہیں، محکمہ داخلہ
ملیر اور گڈاپ میں ریتی بجری اٹھانے پر پ ابندی ہے، پولیس محکمہ داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ سندھ نے کراچی کے مضافاتی علاقوں سے ریتی بجری کی چوری روکنے اور اس کے خلاف کارروائی کیلئے رینجرز سے مدد طلب کر لی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز کو لکھے جانے والے خط میں سندھ حکومت نے ریتی بجری کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے رینجرز سے مدد طلب کر لی ہے، اس سے قبل محکمہ معدنیات نے محکمہ داخلہ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں احکامات دئیے گئے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کی مدد حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ریتی بجری اٹھانے کے تمام ٹھیکے منسوخ کئے جا چکے ہیں، تاہم با اثر افراد غیر قانونی طورپر ریتی بجری اٹھا رہے ہیں اور اربوں روپے کی ریتی بجری کا غیر قانونی کاروبار جاری ہے جس سے اربوں روپے کی ریتی کی ریتی بجری کا غیر قانونی کاروبار جاری ہے۔ اس سے قبل بھی محکمہ داخلہ سندھ متعدد بار ملیر اور گڈاپ ٹائون سے ریتی بجری اٹھانے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔ تاہم مقامی طور پر پولیس نے ان احکامات پر کبھی عملدر آمد نہیں کروایا۔

Tags: