بھارت میں ہندو خاتون کی مدد کرنے پر مسلمان شہری پر تشدد

August 26, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 24

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے ہندو خاتون کی مدد کرنے پر بھی مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مانگلور شہر کے ایک ضلع میں اسٹور پر ساتھ کام کرنے والی خاتون نے مسلمان ساتھی سے رقم ادھار مانگی، نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے جا رہا تھا کہ راستے میں انتہا پسند ہندو جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے اسے دھر لیا اور ہندو خاتون سے بات کرنے کے جرم میں بجلی کے پول سے باندھ پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کی بڑی تعداد کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔

Tags: