الطاف حسین کا انٹر ویو سوشل میڈیا کی سائٹ پر جاری کر دیا گیا

August 26, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں مقامی ٹی وی چینلز کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دئے جانے والے ریکارڈ انٹر ویو کو پیمرا کی جانب سے غیر قانونی طور پر پابندی کی وجہ سے ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا سکا۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محترم قائد تحریک الطاف حسین کے اس انٹرویو کو غور سے دیکھیں اور سنیں اور اس بات کی نشاندہی کریں کہ الطاف حسین نے کیا ملک کی سا لمیت اور اس کے خلاف کوئی بات کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے قائد تحریک الطاف حسین کے اس انٹر ویو کو سوشل میڈیا کی سائٹ پر جاری کیا گیا جسے لاکھوں افراد نے شیئر کیا اور اس انٹر ویو کے نشر ہونے پر انتہائی خوشی اور مثبت رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

Tags: