چائنا کٹنگ کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہونے کا انکشاف ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

August 26, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 19

پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ایک سیاسی جماعت کو دیا گیا‘ اینٹی کرپشن سندھ نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے زمینوں کی تفصیلات مانگ لیں
کے ڈی اے اور کے ایم سی کی زمینوں کا ریکارڈ بھی طلب جو فائلیں غائب ہیں ان کی بھی معلومات دی جائیں‘ خط
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چائنا کٹنگ کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے سیاسی جماعت کو دیا گیا۔ جو دہشت گردی میں بھی استعمال ہوا۔ اینٹی کرپشن سندھ نے لینڈ ڈپارٹمنٹ سے زمینوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کراچی میں چائنا کٹنگ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں کئی افسران کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر لینڈ کو چائنا کٹنگ کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ خط میں ڈائریکٹر لینڈ سے کہا گیا ہے کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے کی زمین کی تمام تفصیلات فراہم کریں کہ کہاں کہاں سرکاری پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی گئی اور لینڈ مافیا نے کہاں قبضہ کیا۔

Tags: