سندھ حکومت پی ای ایل کیساتھ ملکر صحت کے منصوبے شروع کریگی

August 26, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 23

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی مدد سے چلنے والی فلاحی تنظیم پاورٹی ایڈیکشن انیشیٹو (PEI ) کے ساتھ مل کر 5 ارب روپے کی مشترکہ سرمایہ کاری سے صوبے کے اندر سندھ میڈیکل سپورٹ پروگرام کے نام سے صحت کے نئے منصوبے شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں PEI سرکاری اسپتالوں کو غریبوں کے علاج و معالجہ ( سرجری) کیلئے 3.5 ارب روپے کے میڈیکل اور سرجیکل ساز و سامان فراہم کرے گی۔ جبکہ سندھ حکومت اس مجوزہ منصوبے کو انتظامی طور پر چلانے ۔ سرجیکل و میڈیکل سازو سامان کی ٹرانسپوٹیشن اور پورٹ کلیئرنس کی مد میں1.5 ارب روپے کیش کی صورت میں ادا کرے گی۔ منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس منصوبے کا جائزہ لینے اور اس پر عملدر آمد کرنے کی حکمت عملی بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سینیٹر تاج حیدر کو اس منصوبے کا فوکل پر سن مقرر کیا ہے۔

Tags: