آج نواز لیگ کی ایک اور وکٹ گر سکتی ہے

August 26, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 23

الیکشن ٹریبونل حلقہ این اے154 کا فیصلہ آج سنائے گا تصادم روکنے کیلئے پولیس تعینات
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی انتخابی عذداری پر محفوظ فیصلہ آج کسی وقت سنایا جائے گا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود حلقہ این اے154 کا فیصلہ آج سنائیں گے۔ پی ٹی آئی نواز لیگ کی ایک اور وکٹ اڑانے کی آس لگائے بیٹھی ہے۔ ادھر پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تصادم سے بچنے کیلئے حکام نے الیکشن ٹریبونل میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 اور147 کے بعد اب معرکہ ہے ملتان کا حلقہ این اے154 کا ، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین کی انتخابی عذر داری پر محفوظ کر دہ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود آج کسی بھی وقت سنائیں گے۔ حلقہ این اے154 سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ کامیاب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے تاہم جہانگیر ترین نے الیکشن ٹریبونل مین ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ لاہور میں این اے122 کے تلخ تجربے، جنون اور ن لیگ سے تصادم کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags: