اسپیشل اولمپک ونرز کے اعزاز میں استقبالیہ

August 26, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 25

کراچی( پ ر) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے کہا کہ حسب روایت امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ اسپیشل اولمپک میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے اسپیشل کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب مقامی کلب میں27 اگست شام 4:30 بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر وائس چانسلر جامعہ کراچی کریں گے۔ جبکہ اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئر پرسن رونق اقبال لاکھانی خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔