جامعہ کراچی میں کالے شیشے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع
کراچی( اسٹاف رپوڑٹر) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی میں کالے شیشے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دے گیا ہے‘ تمام اساتذہ‘ ملازمین اور طلبہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے فوری تار لئے جائیں‘ بصورت دیگر ایسی تمام گاڑیوں کیخلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جائیگی۔