نادرا کا کارنامہ،60 نائیجیرین شہریوں کو پاکستانی بنا دیا

August 26, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 24

ایف آئی اے نے پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے650 غیر ملکیوں کا پتہ لگا لیا
کیماڑی کی طرح کراچی میں نادرا کے دیگر دفاتر پر بھی چھاپے مار ے جائیں گے، ذرائع
کراچی( نیوز ڈیسک) نادرا کی جانب سے غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دینے کی تحقیقات کے دوران 60 نائیجیرین شہریوں کو بھی قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کاانکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل 650 غیر ملکی باشندوں کا بھی پتہ لگالیا گیا ہے‘ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادرا ملازمین کی جانب سے غیر ملکیوں کو پیسوں کے عوض کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ نادرا ملازمین نے پیسوں کے عوض جہاں بھارتی‘ بنگالی‘ برمی اور افغانی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرکے پاکستانی شہریت دینے میں مدد کی وہیں یہ انکشاف بھی ہوا ہے نادرا ملازمین نے افریقی ملک نائیجیریا کے60 باشندوں کوبھی قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نادرا سینٹر کیماڑی کی طرح جلد کراچی میں نادرادیگر دفاتر پر بھی چھاپے مارے گی۔

Tags: