ماڑی پور ٹرک اڈے سے ملحقہ تمام غیرقانونی لیز منسوخ

August 26, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 25

ٹرک اڈے کی جگہ کو درخت لگا کر خوبصورت بنایاجائے گا، کمشنر کراچی کا اجلاس سے خطاب
کراچی(سٹی رپورٹر) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی شہر کے وسط میں غیرقانونی طور پر واقع ماڑی پور ٹرک اڈے سے ملحقہ تمام غیرقانونی لیزمنسوخ کرکے اڈے کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات دے دیئے ،ٹرک اڈے کی جگہ پر سرسبزپودے اوردرخت لگاکر اسے خوبصورت جگہ بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھو ںکمشنر آفس میں ماری پور ٹرک اڈے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں موٹروے اتھارٹی کی جانب سے کمشنر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نادرن بائی پاس پر موٹروے نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے،پپری والی جگہ پر وزن کا کانٹالگادیا ہے لیکن اس پر جرمانہ وصول نہیں کیا جائے بلکہ مخصوص وزن سے زائد آنے والی گاڑیوں کو واپس کردیا جائے تاکہ سڑکوں کونقصان سے بچایا جاسکے،کیوں کہ ہمیں سڑک پرزائد وزن والی گاڑیوں کواجازت نہیں دینی،اس موقع پرکمشنر کراچی نے کہا کہ پورٹ قاسم اوردیگرسی پورٹ انتظامیہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اپنے ویٹ برج سے ہی مقررکردہ وزن کے حساب سے گاڑی میں مال لوڈ کریں اور پورٹ انتظامیہ زائد وزن گاڑیو ں میں لو ڈ ہی نہ کریں ۔

Tags: