بلدیہ عظمیٰ نے الائیڈبینک سوک سینٹر برانچ کو سیل کردیا

August 26, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 31

جگہ خالی کرنے کیلئے چار بار نوٹس دیے گئے تھے، بینک کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر برانچ سیل کردی گئی
کراچی (سٹی رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے الائیڈ بینک سوک سینٹر برانچ کو سیل کردیا بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بینک انتظامیہ کو وقفے وقفے سے چار نوٹس جاری کئے کہ بینک کی جگہ بلدیہ عظمیٰ کو خود ضرورت ہے لہٰذا خالی کردی جائے مگر بینک انتظامیہ نے اس پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس کا جواب دیا پہلا نوٹس 19؍دسمبر 2014ء، دوسرا 9؍مارچ 2015ء، تیسرا 2؍اپریل 2015ء اور چوتھا نوٹس آج جاری کیا گیا تھا کہ جگہ کو خالی کردیا جائے مگر بینک کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو آج 25 ؍اگست منگل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فنانشل ایڈوائزر آفاق سعید اور ڈائریکٹر لینڈ جمیل بلوچ کی نگرانی میں سوک سینٹر برانچ کو سیل کردیا گیا۔

Tags: