واٹربورڈ میں 24سے زائد افسران اضافی عہدوں پر براجمان

August 26, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 22

سپریم کورٹ اور سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز، سینئر افسران کی جانب سے تحفظات کااظہار
کراچی(سٹی رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں عدالتی احکامات اور قواعد کو نظر انداز کر کے 24سے زیادہ افسران اضافی عہدوں پرتا حال تعینات ‘ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اورحکومت سندھ کی جانب سے او پی ایس افسران کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محکمہ ایچ آر ڈی نے او پی ایس افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بجائے من پسند افسران کو اہم عہدوں پر بحال رکھنے کے لیئے 24اپریل2015کو محکمہ ایچ آرڈی نے ایک آرڈر جاری کردیا۔ چند روز قبل حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے وزیر بلدیات کی ہدایت پر سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو احکامات جاری کئے گئے تھے کہ وہ اپنے محکموں میں تعینات تمام او پی ایس افسران ،ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران سمیت ایسے تمام افسران جو ایک سے زیادہ عہدوں پر تعینات ہیں ان کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیں۔ دوسری جانب واٹر بورڈ کے افسران کی جانب سے جونیئر افسران کو اعلیٰ عہدوں کا اضافی چارج دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Tags: