خودکوکبھی فلم انڈسٹری سے غیرحاضر تصور نہیں کیا،ایشوریہ

August 26, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 827

فلم ’’جذبہ‘‘ میری فلم انڈسٹری میں واپسی نہیں ہے، اور نہ ہی یہ میری کم بیک فلم ہے
جذبہ میں کام کرنے کی سب سے بڑی وجہ ایشوریہ رہی ہیں، عرفان خان کی میڈیا سے بات چیت
ممبئی( نیٹ نیوز) مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائے کی آنے والی فلم ’’ جذبہ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ فلم ’’ جذبہ‘‘ ان کیلئے بالی ووڈ میں واپسی نہیں کیوں کہ انہوں نے خود کو کبھی بالی ووڈ اور شوبز سے دور محسوس نہیں کیا‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خود کو کبھی غیر حاضر محسوس نہیں کیا میں ایک ورکنگ ویمن ہوں اور یہ میری کم بیک فلم نہیںہے۔ایک سوال کے جواب میں ایشوریہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم نہ ہی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور نہ ہی مردوں کے فلم کا مقصد صرف یہ ہے کہ دیکھنے والوں کو اس کی کہانی پسند آئے‘ اس موقع پر عرفان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں اداکاری کی حامی بھرنے کی سب سے بڑی وجہ ان کے لئے ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کرنا رہی‘ ایکشن سے بھر پور فلم ’’جذبہ‘‘ کی کہانی ایک وکیل پر بنائی گئی ہے جس کی بیٹی کو اغواء کرلیا جاتا ہے جس کے بعد ان کی مدد ایک پولیس افسر کرتا ہے‘ فلم 9 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی۔

Tags: