چائنا کٹنگ منی لانڈرنگ میں ملوث بینک منیجر نے دبئی برطانیہ اور کراچی میں جائیدادیں خرید لیں

August 26, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 23

ملزم اقبال رشید نے اعتراف کرلیا ‘ چنوں ماموں اور محمد انور کو حوالہ ہنڈی کی رقوم منتقل کرنے کے طریقوں سے ایف آئی اے کو آگاہ کردیا
کروڑوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے پر 9 نئی ایکس چینج مالکان کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے نوٹس دیدیئے گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چائنا کٹنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کرنے والے ملزم بینک منیجر نے دبئی‘ برطانیہ اور کراچی میں جائیدادیں خریدنے کا اعتراف کیا ہے‘ ملزم نے ایف آئی اے کو چنوں ماموں اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد انور کو حوالہ ہنڈی کی رقوم منتقل کرنے کے طریقے سے بھی آگاہ کیا‘ ایف آئی اے نے زمینوں کی خریدو فروخت میں کروڑوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے پر 9 منی ایکسچینج کے مالکان کو نوٹس جاری کردیئے تاہم کوئی بھی منی چینجر تا حال ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہیں ہوسکا‘ ملزم اقبال رشید نے اعتراف کیا کہ منی لانڈرنگ کی رقوم سے ناظم آباد میںسپر اسٹور ‘دبئی میں گرائونڈ مڈ ویسٹ ہوٹل اور برطانیہ میں ایجوئر کے علاقے میں چرچل روڈ پر مکانات خریدے‘ 2008 میں باتھ آئی لینڈ اور 2010 ء میں فریئر کے علاقے میں سرکاری زمین فروخت کی‘ چنوں ماموں نے سرکاری زمین غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرائی اور فروخت کی‘ رقوم اہل خانہ کو بیرون ملک منتقل کیں‘ ذرائع کے مطابق حوالہ ہندی کے مذکورہ کام میں منی چینجر میسرز گوہر ایکسچینج کے معصوم‘ عمران اور امجد نامی ملازمین کے ذریعے رقوم منتقل کرتے رہے ہیں۔

Tags: