مشکوک بیگ کی اطلاع پر لیاقت میں افراتفری

August 26, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد انڈر پاس پر مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد انڈر پاس پر مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچتے ہی مذکورہ مقام سے لوگوں کو دور کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بیگ کی تلاشی لی اور اسے کلیئر قرار دیا۔ ڈی ایس پی وجاہت حسین کے مطابق مذکورہ بیگ میں صرف مٹی بھری ہوئی تھی۔

Tags: