رشید گوڈیل کی حالت بہتر، وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

August 26, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 21

متحدہ کے رہنما نے گزشتہ رات پر سکون گزاری
بسکٹ کھا ئے، چائے پی، تھوڑی چہل قدمی بھی کرائی گئی
اہل خانہ نے خدشات کے باعث سیکورٹی بڑھانے کو کہا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی صحت اب کافی بہتر ہے۔ جس کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل نے گزشتہ رات پر سکون گزاری، دلیہ اور بسکٹ کھائے، جبکہ چائے بھی پی اور تھوڑی بہت چہل قدمی کی۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کی فیملی نے خدشات کے پیش نظر ان کی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی بہتر آرہی ہے۔ اور منگل کو ایک بار پھر سے مکمل معائنہ کرنے کے بعد آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

Tags: